اتوار 27؍ذوالحجہ 1444ھ16؍جولائی 2023ء

کراچی میں سبزیاں مزید مہنگی

کراچی کے بازاروں میں ملنے والی مہنگی سبزیوں نے شہریوں کی جیب کا وزن مزید ہلکا کر دیا۔

شہر میں درجۂ اول کا ٹماٹر 180 سے 200 روپے کلو مل رہا ہے جس کا سرکاری نرخ 133 روپے کلو ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں لال آلو 100 سے 110 روپے کلو مل رہے ہیں جن کا سرکاری نرخ 91 روپے فی کلو ہے۔

مختلف بازاروں میں پھول گوبھی 250 روپے کلو مل رہی ہے جس کا سرکاری نرخ 203 روپے کلو ہے۔

توری کی سرکاری قیمت 113 روپے ہیں لیکن اسے بھی 150 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

گول بینگن کی سرکاری قیمت 73 روپے ہے جبکہ یہ 100 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

علاوہ ازیں بھنڈی کی سرکاری قیمت 193 روپے ہے جسے 250 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.