ہفتہ 26؍ذوالحجہ 1444ھ15؍جولائی 2023ء

کراچی: ڈیفنس فیز 6 راحت کمرشل کے قریب فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 راحت کمرشل کے قریب فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار تین افراد سے سیکیورٹی گارڈ کی ہاتھا پائی ہوئی، جس کے دوران ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

مقتول سیکیورٹی گارڈ کی شناخت 24 سالہ مدثر کے نام سے ہوئی ہے، جائے وقوعہ سے 30 بور کے دو خول ملے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق گارڈ سے کچھ چھیننے کی واردات نہیں ہوئی، واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.