بدھ30؍ذوالحجہ 1444ھ 19جولائی 2023ء

کترینہ کیف سالگرہ منانے وکی کے ساتھ بیرون ملک روانہ

کل کترینہ کیف کی سالگرہ ہے جسے منانے کیلئے وہ خاوند وکی کوشل کے ساتھ بیرون ملک چلی گئی ہیں۔

دونوں کو آج ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، فوٹوگرافرز نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وکی اور کترینہ ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ایئرپورٹ پر ہیں۔

کترینہ کیف اس سال 40 برس کی ہوجائیں گی، ان کی سالگرہ 16 جولائی کو ہوتی ہے۔

انہوں نے ٹرمینل کی عمارت میں داخل ہونے سے پہلے مسکراہٹ کے ساتھ پوز بھی دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.