اتوار 27؍ذوالحجہ 1444ھ16؍جولائی 2023ء

پشاور، پی ٹی آئی کے 2 سابق ایم پی ایز احاطہ عدالت سے گرفتار

درخواست ضمانت خارج ہونے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی اے ملک واجد اور ارباب وسیم حیات کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔

پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق اراکین اسمبلی ارباب وسیم حیات اور ملک واجد کی درخواست ضمانت پر سماعت جج عامر نذیر نے کی۔ 

سابق ایم پی ایز ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے آج عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ارباب وسیم حیات اور ملک واجد کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست مسترد کر دی جس کے بعد پولیس نے دونوں کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ ارباب وسیم حیات اور ملک واجد کے خلاف تھانہ خان رازق میں مقدمہ درج ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.