ہفتہ 26؍ذوالحجہ 1444ھ15؍جولائی 2023ء

ناراض اولمپئنز سے خود رابطہ کروں گا، خالد سجاد کھوکر

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر ( ر) خالد سجاد کھوکھر کا کہنا ہے کہ ہاکی اولمپئنز کے معاملات ہمیشہ پی ایچ ایف سیکریٹریز نے دیکھے، انہوں نے انہیں ناراض کیا تاہم اب میں خود اس سے رابطہ کروں گا۔

صدر پی ایچ ایف بریگیڈئیر ( ر) خالد سجاد کھوکھر کا کہنا ہے کہ ہاکی اولمپئنز ہمیشہ ان کے لئے قابل احترام رہے ہیں۔

فیڈریشن کے پلیٹ فارم پر اولمپئنز کیساتھ معاملات ہمیشہ پی ایچ ایف سیکریٹریز نے دیکھے، تاہم افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان کے آپس کے معاملات اتار چٹرھاو کا شکار رہے، جس کی وجہ سے مشکلات رہیں۔

تاہم اب ان کے خیال میں وہ براہ راست اولمپئنز سے رابطہ کرینگے اور دوریاں ختم کرنے کی کوشش کرینگے۔

اولمپئنز پر پابندی کے سوال کے جواب میں صدر پی ایچ ایف بریگیڈر (ر) خالد سجاد کھوکھر کا کہنا ہے کہ اولمپئین خواجہ جنید کو اپنے روئیے پر نظر ثانی کرنا چاہئیے، وہ اب بھی فیڈریشن کے خلاف غیر ضروری گفتگو کر رہے ہیں ، جو کہ قابل مذمت ہے۔

تاہم اولمپئین رشید الحسن اگر فیڈریشن سے رابطہ کریں تو ان کی تاحیات پابندی پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔

صدر پی ایچ ایف نے اس سوال کے جواب میں کہ اولمپئین ریحان بٹ اور اولمپئین ثقلین اسلام آباد ان کی رہائش گاہ معافی مانگنے کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ کا حصہ بنے، بتایا کہ اگر کوئی معافی مانگے تو سب بھلا کر آگے بڑھنا مناسب ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اولمپئنز کو اور سابق کھلاڑیوں کو ذاتی کردار کشی سے اجتناب کرنا چاہئیے۔ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور سب کو مل کر اس کے لئے کام کرنا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.