جمعہ 2؍محرم الحرام 1445ھ21؍جولائی 2023ء

کراچی اور لاہور میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

کراچی اور لاہور میں ٹماٹر کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ ہو گیا۔

شہرِ قائد میں ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 160 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی میں ٹماٹر 60 روپے کلو فروخت ہو رہے تھے۔

دوسری جانب لاہور میں ٹماٹر کی قیمت میں 40 روپے اضافے کے بعد ٹماٹر 120روپے کلو ہو گئے۔

لاہور میں دو روز قبل ٹماٹر 80 روپے کلو فروخت ہو رہے تھے۔

اس حوالے سے دکاندار کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے ٹماٹر کی قلت بڑھ رہی ہے، کوئٹہ سے  ٹماٹر  کے ٹرک 10 کے بجائے 3 آرہے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق  لاہور میں دیگر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.