ہفتہ 26؍ذوالحجہ 1444ھ15؍جولائی 2023ء

محمد خان بھٹی نے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کر دی

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی کے عہدے پر فائز محمد خان بھٹی نے لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔

محمد خان بھٹی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا، دوران ریمانڈ کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے دور میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے عہدے پر فائز محمد خان بھٹی کو سروس سے معطل کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے کسی تفتیش کی مزید ضرورت نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.