ہفتہ 26؍ذوالحجہ 1444ھ15؍جولائی 2023ء

اسٹیٹ بینک نے قرض اور سود ادائیگی کی تفصیلات جاری کردیں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حکومت کی طرف سے قرض اور سود کی ادائیگی کی تفصیلات جاری کردیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے مالی سال 23-2022 کے 9 ماہ میں قرض اور سود پر 15 ارب 66 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی۔

حکومت نے مالی سال 23-2022 کے 9 ماہ میں 12 ارب 63 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی اصل ادائیگی کی۔

حکومت نے اسی عرصے کے دوران 3 ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا سود ادا کیا۔

مالی سال 22-2021 میں حکومت نے 15 ارب 10 کروڑ 10 لاکھ ڈالر بطور اصل اور سود ادائیگی کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.