جمعہ 25؍ذوالحجہ 1444ھ14؍جولائی 2023ء

جوکووچ ومبلڈن مینز ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

سربیا کے ٹینس اسٹار اور دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ ومبلڈن مینز ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

دفاعی چیمپئن نے اٹلی کے یانک سنر کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرادیا۔ ان کا جیت کا اسکور 3-6، 4-6 اور 6-7 (4-7) رہا۔

جوکووچ نے مسلسل 5ویں سال ومبلڈن ٹینس کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔ فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ اتوار کو اسپین کے کارلوس الکاریز سے ہے۔

جوکووچ مجموعی طور پر ریکارڈ 35 ویں مرتبہ گرینڈ سلیم کے فائنل میں پہنچے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.