پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اسمبلیوں کو مدت سے پہلے تحلیل کرنے کی مخالفت کردی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا کہ قبل از وقت تحلیل کے بجائے اسمبلیوں کو مدت پوری کرنے دینی چاہیے۔
اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ مدت سے چند روز قبل اسمبلیاں ختم کرنے سے اچھا پیغام نہیں جائے گا، ملک میں عام انتخابات 12 اکتوبر تک ہوجانے چاہئیں۔
نیئر بخاری نے یہ بھی کہا کہ نگراں حکومت کا فیصلہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کریں گے، وزیراعظم نگراں حکومت سے متعلق قیادت سے مشاورت کریں گے۔
Comments are closed.