لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں غیر ظاہر شدہ مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری پرویز الہٰی نے مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے رجوع کیا تھا۔ سابق وزیر اعلیٰ نے غیر ظاہر شدہ کیسیز میں گرفتار نہ کرنے کی بھی استدعا کی تھی۔
جسٹس محمد امجد رفیق نے پرویز الہٰی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پولیس اور اینٹی کرپشن کو پرویز الہٰی کو غیر ظاہر شدہ مقدمات اور زیر التوا انکوائریوں میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
سابق وزیر اعلیٰ کا موقف تھا کہ انہیں ضمانت کے باوجود کسی نہ کسی کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔
Comments are closed.