بدھ30؍ذوالحجہ 1444ھ 19جولائی 2023ء

شہزادی شیخہ مہرہ اور شیخ مانع کی شادی کے بعد پہلی سیر وتفریح، تصویریں وائرل

نو بیاہتا جوڑا، شہزادی شیخہ مہرا اور اُن کے شوہر شیخ مَانع شادی کے بعد پہلی بار ایک ساتھ سیروتفریح سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

رواں سال اپریل میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرا المکتوم نے اپنے منگیتر شیخ مانع المکتوم سے شادی کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اس جوڑے نے ایک ساتھ سیرو تفریح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس شاہی جوڑی کو حال ہی میں جبل علی کے شوٹنگ رینج کلب میں دیکھا گیا ہے، جوڑے نے اپنی شوٹنگ کی صلاحیتوں کو آزمانے اور اور دبئی کے ایک پُرتعیش مقام پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیخہ مہرہ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ تقریباً سب ہی نشانے اپنے ہدف پر لگانے میں کامیاب رہی ہیں۔

شہزادی شیخہ مہرہ کون؟

شیخہ مہرہ متحدہ عرب امارات کی وزیراعظم و نائب صدر کی بیٹی ہیں جن کی حال ہی میں شیخ مَانع کے ساتھ شادی ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شیخہ مہرہ 1994ء میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں گریجویشن مکمل کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.