جمعرات 24؍ذوالحجہ 1444ھ13؍جولائی 2023ء

سری لنکا کیخلاف سیریز، بابر اعظم کیلئے نئے بلے تیار

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے لیے نئے بلے تیار کرلیے گئے ہیں۔ 

بلے بنانے والی کمپنی نے بابر اعظم کےلیے بلوں کی تیاری کی خصوصی ویڈیو بھی جاری کردی۔ 

بتایا جارہا ہے کہ دنیا کے صف اول کے کھلاڑیوں میں سے ایک بابر اعظم ہائپر نووا 1.3 نامی بیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ اتوار سے گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.