جمعرات 24؍ذوالحجہ 1444ھ13؍جولائی 2023ء

ورلڈ انڈر۔21 اسنوکر: احسن رمضان نے بھارت کے شام الوان کو شکست دے دی

ورلڈ انڈر۔21 اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے احسن رمضان نے بھارت کے شام الوان کو شکست دے دی۔

سعودی عرب کے شہر ریاض میں جاری ایونٹ میں پاکستانی کیوئسٹ نے بھارتی کھلاڑی کو باآسانی تین۔صفر سے ہرایا، احسن رمضان نے تیسرے فریم میں 100 کا بریک کھیلا۔ احسن کی جیت کا اسکور 17-82، 18-82 اور 0-125 رہا۔

احسن رمضان نے گروپ کے تین میں سے دو میچز جیتے ہیں۔ پاکستانی کیوئسٹ نے اس سے قبل مصر کے پلیئر کو شکست دی تھی۔

دوسرے میچ میں احسن کو ایران کے تیرداد آزادی پور نے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.