جمعرات 24؍ذوالحجہ 1444ھ13؍جولائی 2023ء

ایشیا کپ: دوسرے مرحلے کے میچز سری لنکا میں ہونے کا امکان

پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ 2023 کے میچز دوسرے مرحلے میں سری لنکا کے 2 شہروں میں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے عہدیداران ایک اجلاس میں اس کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈربن میں ایشیا کپ کے وینیوز کے حوالے سے مشاورت مکمل کی جائے گی۔ لگاتار 9 ون ڈے میچز ایک ہی وینیو پر کروانا مشکل ہے۔

ابتدائی طور پر دو شہروں میں میچز کروانے پر اتفاق پایا گیا ہے جن میں پالیکیلے اور دمبولا شامل ہیں۔ 

ذرائع نے بتایا کہ پاک بھارت ٹاکرے کےلیے پالیکیلے کا انتخاب کیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ پاکستان میں 31 اگست سے شروع ہوگا، پاکستان میں بھی دو وینیوز پر غور کیا جارہا ہے۔ لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں سے کسی ایک کا انتخاب ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.