جمعرات 24؍ذوالحجہ 1444ھ13؍جولائی 2023ء

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز، سری لنکن اسکواڈ کا اعلان

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ 

دمتھ کرونارتنے ہوم ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ لنکن ٹیم میں نشان مدوشکا، کوشال مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، دھننجیا ڈی سلوا، پتھم نسانکا شامل ہیں۔ 

سمارا وکرما، کمندو مینڈس، رمیش مینڈس،  پربتھ جے سوریا، پراوین جیاوکرما، کسن رجیتھا، مدوشنکا، وشوا فرنینڈو اور لکشیتا ماناسنگھے بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اتوار سے گال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 25-2023 کی پہلی سیریز ہوگی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.