جمعرات 24؍ذوالحجہ 1444ھ13؍جولائی 2023ء

جرمن حکومت نے چین سے متعلق حکمتِ عملی کی منظوری دے دی

جرمنی کی کابینہ نے چین سے متعلق حکمتِ عملی کی منظوری دے دی۔

جرمنی کی وزیرِ خارجہ اینالینا بیئربوک نے کہا ہے کہ جتنی زیادہ متنوع تجارت ہوگی ہمارا ملک بھی اتنی زیادہ لچک دکھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چین کی ضرورت ہے اور چین کو بھی یورپ میں ہماری ضرورت ہے۔

اینالینا بیئربوک کا کہنا ہے کہ چین کو اقتصادی ترقی، منصفانہ مسابقت اور موسمیاتی پالیسی کے لیے ہماری ضرورت ہے۔ ہم آزاد تجارتی معاہدوں سمیت عالمی شراکت داریوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.