جمعرات 24؍ذوالحجہ 1444ھ13؍جولائی 2023ء

آل راؤنڈر اسامہ میر کا دی ہنڈریڈ میں معاہدہ

پاکستان کے آل راؤنڈر اسامہ میر کا دی ہنڈریڈ میں معاہدہ ہوگیا۔ اسامہ اس سال دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر اوریجنل کی نمائندگی کریں گے۔

اسامہ میر کو مانچسٹر کے اسکواڈ میں ونندو ہسارنگا کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

معاہدے کے بعد اپنے پیغام میں اسامہ میر کا کہنا تھا کہ 2023 میں دی ہنڈریڈ کھیلنا میرا عزم تھا، شکر گزار ہوں کہ موقع ملا، ایونٹ کیلئے پرجوش ہوں۔

خیال رہے کہ اسامہ میر نے حال ہی میں ٹی20 بلاسٹ میں بھی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے شاہین آفریدی، حارث رؤف، شاداب خان اور احسان اللّٰہ بھی دی ہنڈریڈ کھیلیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.