جمعرات 24؍ذوالحجہ 1444ھ13؍جولائی 2023ء

کوالیفائر ٹیموں کے کنفرم ہونے کے بعد ورلڈکپ 2023 کا شیڈول اپ ڈیٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2 کوالیفائر ٹیموں کے کنفرم ہونے کے بعد کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا شیڈول اپ ڈیٹ کردیا۔

زمبابوے میں ہونے والے کوالیفائنگ راؤنڈ سے سری لنکا اور ایک نان ٹیسٹ پلیئنگ ٹیم نیدرلینڈز نے کوالیفائی کیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی، جبکہ اس کا آخری میچ 9 نومبر کو بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔

ایونٹ کے لیے آخری کوالیفائی کرنے والی ٹیم نیدرلینڈز کا پہلا میچ 6 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف حیدرآباد (دکن) اور آخری میچ 11 نومبر کو بنگلورو میں میزبان بھارت کے خلاف ہوگا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ 12 اکتوبر کو حیدرآباد (دکن) میں ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.