منگل29؍ذوالحجہ 1444ھ18جولائی 2023ء

ٹوئٹر بمقابلہ تھریڈز، طالبان رہنما انس حقانی کا ٹوئٹر کے حق میں بیان

طالبان رہنما انس حقانی نے ٹوئٹر اور تھریڈز کی جنگ میں اپنا وزن ٹوئٹر کے پلڑے میں رکھ دیا۔ 

دو روز قبل ٹوئٹ کرتے ہوئے انس حقانی نے کہا کہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مقابلے میں ٹوئٹر کے دو اہم فوائد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک تو آزادی اظہار رائے کا حق اور دوسرا ٹوئٹر کی عوامی پالیسی اور مستند ہونا ہے۔

انس حقانی کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر کی پالیسی میٹا کی طرح عدم برداشت کی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی دوسرا پلیٹ فارم اس کا متبادل نہیں ہوسکتا۔

اب تک طالبان رہنما کی ٹوئٹر کے حق میں اس ٹوئٹ کو 23 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ طالبان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ موجود ہیں جس پر انہیں ہزاروں صارفین فالو کرتے ہیں۔

طالبان ٹوئٹر کے ذریعے باقاعدگی کے ساتھ مختلف امور سے متعلق بیانات دیتے رہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.