بدھ 23؍ذوالحجہ 1444ھ12؍جولائی 2023ء

آئی ایم ایف نے فنانسنگ فرق پلان کی منظوری دیدی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کے ہونے والے معاہدے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے فنانسنگ فرق پلان کی آج منظوری دے دی ہے۔

وزارتِ خزانہ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کےدرمیان ایکسٹرنل فنانسنگ کا معاملہ طے پا گیا ہے۔

آج ہونے والی آئی ایم ایف کے بورڈ کی میٹنگ سے پہلے ایک اور شرط پوری ہو گی۔

آئی ایم ایف نے آج (12 جولائی) کے اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کے شامل ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

واضح رہے کہ آج ہونے والا آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس پاکستان کو تقریباً 1.1 ارب ڈالرز کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا۔

اجلاس سے پہلے سعودی عرب نے پاکستان کو 2 ارب ڈالرز دے دیے ہیں۔

آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کا 8.2 ارب ڈالرز کی فنانسنگ گیپ کا منصوبہ مان لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.