بدھ30؍ذوالحجہ 1444ھ 19جولائی 2023ء

لاہور ہائیکورٹ: خدیجہ شاہ و دیگر کی گرفتاری کے خلاف درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ، ہما سعید، رضوان ضیا اور زبیر ملک کی گرفتاری کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

عدالت نے کہا کہ اس مرحلے پر حراست کو غیر قانونی قرار نہیں دیا جاسکتا، 9 مئی کے واقعات نے عدم برداشت اور خطرناک جنونی کیفیت کو عیاں کیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی رہائی کےلیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جری کرکے جواب طلب کرلیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ عوام کا غصہ سول اور فوجی قیادت پر تھا لیکن جو اس دن ہوا وہ ناقابل وضاحت تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کی، جو بھی ملوث پایا گیا اس کی قانون کے مطابق شناخت کی گئی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ بلاشبہ ملزمان کے قانونی حقوق ہیں جن کا تحفظ عدالتیں کرتی ہیں۔

عدالت نے مزید کہا کہ سارے پروسیجر کو بائی پاس کرنے سے درخواست گزاروں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.