بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دو وکٹوں کے نقصان پر جنوبی افریقہ کے دو سو روز مکمل

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج جوہانسبرگ میں ایک روزہ سیریز کا دوسرا میچ کھیلا جا رہا ہے جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں نے گذشتہ میچ میں کھیلنے والے گیارہ کھلاڑی آج میدان میں اتارے ہیں اور کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

آج کے میچ کی ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم گلابی رنگ کے کپڑے پہننے ہوئی ہے جس کا مقصد چھاتی کے سرطان کے بارے میں آگاہی بڑھانا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو اس تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

اس سے قبل سنچوریئن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ایک سنسی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور کی آخری گیند پر شکست دے دی تھی۔

اس میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 274 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے میچ کی آخری بال پر سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

جنوبی افریقہ نے 50 اوورز کے اختتام پر چھ وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی اننگز کی خاص بات راسی وینڈر ڈوسن کی سینچری تھی۔

دوسری جانب بابر اعظم کی سنچری اور امام الحق کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کی۔

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.