منگل22؍ذوالحجہ 1444ھ11جولائی 2023ء

بھارت میں پاکستان کے 2 ورلڈکپ میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں

بھارت میں اکتوبر میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے 2 میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں۔

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے ایڈن گارڈنز میں میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں جاری کردیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو کولکتہ میں ایڈن گارڈنز کے میدان پر 2 میچز کھیلنے ہیں۔

پاکستان کے انگلینڈ اور بنگلادیش کے خلاف میچ کے ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 800 بھارتی روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 2200 بھارتی روپے ہے۔

ایڈن گارڈنز میں سیمی فائنل میچ کے ٹکٹس کی قیمت 900 روپے ہوگی جبکہ سب سے مہنگا ٹکٹ 3 ہزار بھارتی روپے کا ہوگا۔

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابھی تک ورلڈکپ کے ٹکٹس کی قیمتیں جاری نہیں کی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف میچ 31 اکتوبر جبکہ  انگلینڈ کے خلاف 12 نومبر کو میچ شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.