منگل22؍ذوالحجہ 1444ھ11جولائی 2023ء

توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار دینے کا فیصلہ پھر ہائیکورٹ میں چیلنج

توشہ خانہ کیس کو قابلِ سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست میں 8 جولائی کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس کے قابلِ سماعت ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے خواجہ حارث کے ذریعے درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کی شکایت 120 دن میں دائر نہیں کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کیس ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق طریقہ کار بھی نہیں اپنایا گیا۔

درخواست گزار چیئرمین پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ توشہ خانہ کیس کو قابلِ سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلافِ قانون ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی ہے کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کیس قابلِ سماعت قرار دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.