جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

بھارت کرکٹ پر سیاست کرتا ہے، احسان مزاری

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہا ہے کہ بھارت کرکٹ پر سیاست کرتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مزاری نے کہا کہ پاکستان میں صورتِ حال زبردست ہے، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آ چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی دیگر کھیلوں کی ٹیمیں یہاں آتی ہیں، انہیں صرف کرکٹ میں مسئلہ ہے۔

بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے احسان مزاری کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نیوٹرل وینیوز کا مطالبہ کر رہا ہے تو پاکستان بھی ایسا ہی مطالبہ کرے۔

احسان مزاری کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم ہمیشہ سیکیورٹی کا بہانہ بناتی ہے۔

واضح رہے کہ جیو نیوز کے پروگرام ’نیاپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  میری ذاتی رائے میں پاکستان کو ورلڈ کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلنا چاہیے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے بھارت جانے کا حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم کو کرنا ہے، بھارت کو ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آنا چاہیے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.