جمعہ 25؍ذوالحجہ 1444ھ14؍جولائی 2023ء

تھریڈز پر صارفین کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی

ٹوئٹر کی حریف سوشل میڈیا ایپ تھریڈز پر صارفین کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔ پانچ روز میں 10 کروڑ صارفین کے ساتھ تھریڈز نے چیٹ جی پی ٹی کا تیز ترین آن لائن پلیٹ فارم کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اپنے حریف، میٹا کے مالک مارک زکر برگ کی جانب سے نئی ایپلیکیشن ’تھریڈز‘ لانچ کرنے پر درِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

تھریڈز کے مالک مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ تھریڈز پر اب تک 10 کروڑ سے زیادہ لوگ سائن اپ کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر کے مقابلے میں آنے والی سوشل میڈیا ایپ کو لانچ کے 7 گھنٹوں بعد ہی ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں نے جوائن کر لیا تھا۔

فیس بک کمپنی میٹا کی نئی سوشل میڈیا ایپ تھریڈز 5 جولائی کو لانچ کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.