منگل22؍ذوالحجہ 1444ھ11جولائی 2023ء

کراچی میں ایم کیوایم لندن کی ریلی، 100 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ

ایم کیو ایم لندن کی جانب سے کراچی کے علاقے کورنگی ریلی نکالنے پر پولیس نے 100 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کی جانب سے مقدمے میں بانیٔ ایم کیوایم کو بھی نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں 39 ملزمان کے نام درج کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دورانِ ریلی 4 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ زمان ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے۔

حیدرآباد حیدرآباد میں ایم کیوایم لندن کے…

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ ہنگامہ آرائی اور بلوے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ریلی کے شرکاء کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو ہنگامہ آرائی کی گئی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد علی عرف خشکہ، ساجد، جاوید اور محمد سلیم شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.