پیر21؍ذوالحجہ 1444ھ10؍جولائی 2023ء

فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے وارنٹ گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کر دیا

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے وارنٹ گرفتاری کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کر دیا۔

فواد چوہدری کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری نے درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں۔

توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے گئے۔

جسٹس وقاص رؤف مرزا نے کیس چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھیج دیا۔

جسٹس وقاص رؤف مرزا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے وارنٹ جاری کرنے اور دائرہ اختیار کے معاملے پر لارجر بینچ تشکیل دیا جائے۔

واضح رہے کہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.