پیر21؍ذوالحجہ 1444ھ10؍جولائی 2023ء

پولیس پر حملوں کا کیس:جے آئی ٹی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد

زمان پارک لاہور میں پولیس پر حملوں کے کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی بینچ کی جانب سے 28 صفحات پر مشتمل متفقہ فیصلہ جاری کیا گیا۔

زمان پارک میں پولیس حملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

عدالتِ عالیہ نے حکومت کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی قانون کے مطابق قرار دے دی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق درخواست گزار انفرادی طور پر ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.