پیر21؍ذوالحجہ 1444ھ10؍جولائی 2023ء

دیواروں پر کندہ کیا گیا دنیا کا واحد قرآنی نسخہ کہاں ہے؟

دنیا کا واحد قرآنی نسخہ جو دیواروں پر کندہ کرکے نہ صرف محفوظ کیا گیا ہے بلکہ اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا گیا ہے۔

آرکیٹکچر اور تعمیراتی فن کا یہ عظیم نمونہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی ایک عظیم الشان مسجد میں موجود ہے، جس کی تعمیر پر 8 سو ملین مصری پاؤنڈ کی لاگت آئی ہے۔

اس مسجد کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہر ایک پارے کے لئے الگ الگ کمرے یا گیلریز مختص کی گئی ہیں، جو سورۃ فاتحہ سے شروع ہوکر سورۃ الناس پر ختم ہوتی ہیں۔

یہ مسجد مصر کے نئے انتظامی دارالحکومت العاصمة الإدارية الجديدة میں قائم کی گئی ہے، جسے مسجد المصر کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ اس کا سرکاری نام ’اسلامی ثقافتی مرکز‘ ہے۔

اس مسجد میں 1 لاکھ سے زائد نمازیوں کی جگہ ہے، اس کا افتتاح مصری صدر عبدالفتح السیسی نے رواں برس یکم رمضان المبارک کو کیا۔

اس مسجد کا نام 2 عالمی ریکارڈ کے لئے درج کیا جاچکا ہے، پہلا یہ کہ اس مسجد کا لکڑی سے بنا ہوا ممبر دنیا کا سب سے بڑا ممبر ہے، ہاتھ سے تیار کئے گئے اس ممبر کی اونچائی 54 فٹ ہے۔

دوسرا ریکارڈ یہ ہے کہ اس مسجد میں دنیا کا سب سے بڑا فانوس آویزاں کیا گیا ہے، جس کا وزن 50 ٹن، قطر 22 میٹر اور یہ فانوس 4 منزلہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.