پیر21؍ذوالحجہ 1444ھ10؍جولائی 2023ء

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہونے لگا

آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر نے اپنی قدر میں اضافہ کیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ روز سستا ہونے والا امریکی ڈالر آج انٹر بینک میں مہنگا ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 255 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 44 ہزار 462 پر آ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 44 ہزار 207 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.