پیر21؍ذوالحجہ 1444ھ10؍جولائی 2023ء

یمن کے حوثیوں نے سوئیڈن سے درآمدات پر پابندی لگادی

یمن کے حوثیوں نے قرآن کی بےحرمتی کے واقعے کے بعد سوئیڈن سے درآمدات پر پابندی لگادی۔

حوثی وزیر تجارت نے کہا کہ درآمدات پر پابندی کا فیصلہ سوئیڈن میں قران کی بےحرمتی کے بعد کیا گیا ہے۔

وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ سوئیڈش اشیاء کی درآمدات محدود ہیں تاہم یہ فیصلہ علامتی اہمیت رکھتا ہے۔

سوئیڈن میں قران کی بےحرمتی کا واقعہ 28 جون کو ہوا تھا، واقعے کے خلاف پاکستان سمیت کئی ممالک میں احتجاج کیا جارہا ہے۔

یورپی یونین نے بھی اپنے ردِ عمل میں سوئیڈن واقعے کو جارحانہ اور اشتعال انگیزی کا واضح عمل قرار دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.