پیر21؍ذوالحجہ 1444ھ10؍جولائی 2023ء

جہلم: سلنڈر بھرنے پر لگا کر دکان مالک باہر کھڑا سگریٹ پی رہا تھا، عینی شاہد

پنجاب کے شہر جہلم میں تین منزلہ عمارت سلنڈر دھماکے سے گر گئی، ملبے سے لاشیں اور زخمیوں کو نکال لیا گيا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دھماکا گیس لیکیج اور سگریٹ کے سبب پیش آیا، سلنڈر بھرنے پر لگا کر دکان مالک باہر کھڑا سگریٹ پی رہا تھا۔

شہری کا کہنا ہے کہ تین منزلہ عمارت کی بیسمنٹ میں ہوٹل کا اسٹور اور سلنڈر بھرنے والے کی دکان تھی، بلڈنگ کے گراؤنڈ فلور پر فوٹو اسٹوڈیو، دھوبی کی دکان اور ہوٹل تھا۔

شہری کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کی بالائی منزل پر پانچ رہائشی کمرے تھے، سلنڈر دھماکے میں دھوبی جاں بحق ہوا، اس کے بیٹے نے واقعے کی تفصیلات حکام کو دیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سلنڈرز کی دکان کا مالک تاحال لاپتا ہے اس کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں  مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.