جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

ہیڈ مرالہ، دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دریائے توی میں بھی پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔

بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں چھوڑا گیا 1 لاکھ 85 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ ضلع نارووال میں جلالہ سے ہوتا ہوا نیناں کوٹ پہنچ چکا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق انتظامیہ 20 جولائی تک حساس علاقوں کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب پر مرالہ ہیڈورکس اور دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر مانیٹرنگ جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.