اتوار 20؍ذوالحجہ 1444ھ9؍جولائی 2023ء

ہرارے: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائرز کا فائنل سری لنکا نے جیت لیا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے کوالیفائرز کا فائنل سری لنکا نے جیت لیا۔ 234 رنز کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی ٹیم 24ویں اوور میں آؤٹ ہوگئی، یوں سری لنکا نے نیدر لینڈز کو 128 رنز سے شکست دی۔

ہرارے میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48 ویں اوور میں 233 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سہان ارچچگے نے 57 اور کوشال مینڈس نے 43 رنز اسکور کیے۔

نیدرلینڈز کے وکراما جیت سنگھ، وین بیک، ریان کلین اور ثاقب ذوالفقار نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کے بیٹرز سری لنکن بولرز کے سامنے نہ ٹک سکے اور ٹیم 24ویں اوور میں 105 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

مہیش تھکشانا نے چار، دلشن مدوشنکا نے تین وکٹیں حاصل کیں، دونوں فائنلسٹ ٹیم پہلے ہی ورلڈکپ کےلیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.