پیر21؍ذوالحجہ 1444ھ10؍جولائی 2023ء

ویڈیو: برطانوی سیاستدان کا پاکستانی کی شادی میں بھنگڑا

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سابق سربراہ جیریمی کوربن نے پاکستانی خاندان کی شادی میں بھنگڑا کر کے سب کو حیران کردیا۔

جیریمی کوربن نے لندن میں ایک پاکستانی فیملی کی شادی میں شرکت کے دوران خوب انجوائے بھی کیا۔

برطانوی سیاستدان نے شادی کی تقریب میں ڈھول کی تھاپ پر خوب رقص کیا۔

نارتھ لندن میں ہونے والی اس تقریب میں آئے ہوئے مہمانوں نے خوش ہو کر جیریمی کوربن کو کندھے پر اٹھالیا۔

سنہ 1983 میں پہلی بار لندن سے پارلیمنٹ کےلیے منتخب ہونے والے  74 سالہ جیریمی کوربن 7 مرتبہ لندن سے الیکشن جیت چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.