منگل29؍ذوالحجہ 1444ھ18جولائی 2023ء

محمد عسکری کے اہل خانہ نے بلوچ کالونی تھانے میں درخواست جمع کروادی

جنگ اخبار کے سینئر رپورٹر محمد عسکری کے لاپتہ ہونے کی درخواست تھانے میں جمع کروادی گئی۔

محمد عسکری کے اہل خانہ نے بلوچ کالونی تھانے میں درخواست جمع کروائی ہے۔

ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ میرے شوہر سید محمد عسکری کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ قیوم آباد انٹر چینج کے قریب پولیس وردی میں ملبوس نامعلوم افراد تھے، ایک پولیس موبائل اور ایک سفید رنگ کی پرائیویٹ گاڑی تھی۔

رپورٹر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ بغیر وجہ بتائے میرے شوہر محمد عسکری کو اپنے ہمراہ لے گئے، پولیس حکام سے گزارش ہے میرے شوہر کو بازیاب کروایا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات سید محمد عسکری شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے کہ قیوم آباد کے قریب پولیس موبائل اور ایک سفید گاڑی نے سید محمد عسکری کی گاڑی کو روکا، نامعلوم اہلکار سید محمد عسکری اور ان کے ساتھی کو گاڑی سے اتار کر لے گئے۔

سید محمد عسکری کے ساتھ موجود ساتھی کو بھی حراست میں لیا گیا تاہم آگے جا کر اتار دیا گیا۔

سید محمد عسکری کے ساتھی نے گاڑی جنگ کے دفتر پہنچائی اور حراست کی اطلاع دی۔

نامعلوم افراد کو سید محمد عسکری نے تعارف بھی کروایا کہ وہ جنگ کے رپورٹر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.