اتوار 20؍ذوالحجہ 1444ھ9؍جولائی 2023ء

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر باپ، بیٹے کے قتل کا نوٹس

کوئٹہ کے علاقے قمبرانی رود پر موٹر سائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے، علاقہ مکینوں اور لواحقین نے قمبرانی روڈ پر احتجاجی دھرنا دیدیا، جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

قمبرانی روڈ پر موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر مسلح راہزنوں کی فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

راہزنی کے دوران فائرنگ سے باپ، بیٹے کی ہلاکت کے خلاف علاقہ مکینوں نے میتوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے واقعہ کے خلاف قمبرانی روڈ بلاک کردیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) بلوچستان پولیس سے واقعات کی رپورٹ طلب کرلی۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ شہریوں کے قتل کے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے، عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.