اتوار 20؍ذوالحجہ 1444ھ9؍جولائی 2023ء

سرحد پار دہشتگردی پر افغان عبوری حکومت کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان

افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف علی درانی نے کہا ہے کہ پاکستان سرحد پار دہشتگردی پر افغان عبوری حکومت کے اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے۔ 

کابل میں غیر ملکی میڈیا سے انٹرویو کے دوران پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف علی درانی نے کہا کہ افغان عبوری حکومت سے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم اور کام جیسے مسائل پر توجہ دی جائے گی۔ 

 آصف درانی نے مزید کہا کہ امید ہے افغانستان میں جامع حکومت بنانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.