اتوار 20؍ذوالحجہ 1444ھ9؍جولائی 2023ء

یونان کشتی حادثہ، اہم کردار سلیم سنیارا گجرات سے گرفتار

یونان کشتی حادثے کا اہم کردار سلیم سنیارا گجرات سے گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق ملزم سلیم سنیارا یونان کشتی حادثے کے مرکزی کردار آصف سنیارے کا بھائی ہے۔

یونان کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے نوجوان عثمان صدیق نے پوری کہانی سنادی۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم نے پاکستانیوں کو غیر قانونی راستے سے یورپ بھجوانے کےلیے کروڑوں روپے بٹورے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سلیم سنیارا حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم اپنے بھائی کو بھجواتا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف 9 مقدمات ایف آئی اے گجرات سرکل میں درج ہیں ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.