اتوار 20؍ذوالحجہ 1444ھ9؍جولائی 2023ء

پیپلز پارٹی کے وقار مہدی کا کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول کو جواب

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر وقار مہدی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کو جواب دے دیا۔

وقار مہدی نے خالد مقبول صدیقی کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ پیپلز پارٹی تب بھی کراچی میں موجود تھی جب متحدہ نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ خالد مقبول کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ پیپلز پارٹی کا جیالا مرتضیٰ وہاب کراچی کا منتخب میئر ہے۔

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ 1970 کے انتخابات میں کراچی سے صوبائی اسمبلی کی 17 میں سے 9 نشستیں پیپلز پارٹی نے جیتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو سیاسی اور سماجی آزادی مل چکی ہے، وہ زمانہ گزر گیا جب کراچی کے ووٹروں کو کہا جاتا تھا کہ تمہارا ووٹ ڈال دیا گیا ہے۔

وقار مہدی نے خالد مقبول سے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات کا میدان کس خوف سے چھوڑا؟

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگلے عام انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی عوامی حمایت سے کراچی اور حیدرآباد شہر سے اکثریتی نشستیں حاصل کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.