اتوار 20؍ذوالحجہ 1444ھ9؍جولائی 2023ء

راجن پور، ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغواء کر لیا

راجن پور میں میانی پھاٹک انڈس ہائی وے سے ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغواء کر لیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اندرونِ کچہ کے علاقے کن سے اغواء کیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او راجن پور دوست محمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مغویوں کی بازیابی کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب کشمور کے کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار بازیاب نہ ہو سکے۔

ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا ہے کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگا دی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں کے تیغانی گینگ نے اہلکاروں کو اغواء کیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکوؤں نے گزشتہ روز ایس ایچ او کشمور تھانہ گل محمد مہر اور 2 اہلکاروں کو اغواء کر لیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.