اتوار 20؍ذوالحجہ 1444ھ9؍جولائی 2023ء

قرآن پاک اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے پوری انسانیت کیلئے رہنمائی ہے: محمد رضوان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ قرآن پاک اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے پوری انسانیت کے لیے رہنمائی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا ہے کہ ہر مسلمان نے قرآن پاک کی آیات کو اپنے دل میں محفوظ کر رکھا ہے اور اس قدر محفوظ چیز کو نقصان پہنچانا صرف اس وقت ہی ممکن ہو سکتا ہے جب اس کا محافظ اسے دل سے نکال دے۔

محمد رضوان نے لکھا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی تو دور کی بات کوئی ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں، ان مذاہب کے ماننے والوں کے جذبات اپنے مذہب سے جڑے ہوتے ہیں اور ہم بھی دوسروں سے اسی کی درخواست کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ عیدالاضحیٰ کے روز سوئیڈن میں ایک گستاخ شخص نے مسجد کے سامنے پولیس کی نگرانی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں نے آواز اٹھاتے ہوئے قرآنِ کریم سے محبت کا ٹھوس ثبوت دیتے ہوئے اپنا سخت احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.