پیر21؍ذوالحجہ 1444ھ10؍جولائی 2023ء

امریکا اور چین پر تعلقات کو سنبھالنے کی ذمہ داری ہے، امریکی وزیر خزانہ

امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن (Janet Yellen) نے کہا ہے کہ ایک ساتھ رہنے اور عالمی خوشحالی میں حصہ لینے کا راستہ تلاش کرنا امریکا اور چین کی ذمہ داری ہے۔ 

بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات پر زور دیا۔

امریکی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی تجارتی پابندیوں کا مقصد چین پر معاشی فائدہ حاصل کرنا نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.