جمعہ 25؍ذوالحجہ 1444ھ14؍جولائی 2023ء

پی ٹی آئی نے 9 برس میں قوم کیلئے کچھ بھی نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

قومی وطن پارٹی (کیو ڈبلیو پی) کے چیئرمین آفتاب شیرپاؤ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 برس میں قوم کےلیے کچھ بھی نہیں کیا۔

چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ صوبے کے پاس تنخواہوں کے پیسے نہیں، 9 سال میں پی ٹی آئی نے قوم کےلیے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا میں سازش کے تحت دوبارہ اقتدار میں لایا گیا۔

کیو ڈبلیو پی کے سربراہ نے مزید کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات اور حساس اداروں کی عمارتوں کوآگ لگائی گئی، اس دن کے ماسٹر مائند اور سہولت کاروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

دوران خطاب آفتاب شیر پاؤ نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.