![](https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-07-08/b_1244989_053741_updates.jpg)
برازیل کے شمال مشرقی علاقے میں چار منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق عمارت گرنے کے حادثے میں دو بچے بھی ہلاک ہوئے جن کی عمریں 5 اور 8 سال بتائی جارہی ہیں۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے سے 4 افراد کو نکال لیا گیا، جبکہ ملبے تلے دبے 5 افراد کی تلاش کی جارہی ہے، عمارت گرنے کا سبب ابھی معلوم نہیں ہوسکا، تحقیقات جاری ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.