ہفتہ 19؍ذوالحجہ 1444ھ8؍جولائی 2023ء

بھارت کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان

بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

ویسٹ انڈیز ٹیم میں کرک میکنزی اور ایلک اتھانیز کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کریگ بریتھ ویٹ کپتان جبکہ رمین بلیک ووڈ نائب کپتان ہوں گے۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ 20 جولائی سے شروع ہوگا۔

ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.