ہفتہ 19؍ذوالحجہ 1444ھ8؍جولائی 2023ء

بلوم برگ کی پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کی تعریف

معاشی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے بلوم برگ نے پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کو ایک ہفتے کے دوران دنیا میں سب سے بہترین اسٹاک مارکیٹ قرار دے دیا۔

بلوم برگ  کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران 2 ہزار 755 پوائنٹس یا 9 اعشاریہ 75 فیصد اضافہ ہوا۔

مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں 324 ارب روپے اضافہ ہوا جو اب 6 ہزار 815 ارب روپے یا امریکی ڈالر میں ساڑھے 24 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں 47 لاکھ ڈالر کے شیئرز خریدے، ہر روز اوسطاً 34 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت ہر روز 4 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.