ہفتہ 19؍ذوالحجہ 1444ھ8؍جولائی 2023ء

برطانیہ کے شاہی محل بکنگھم پیلس کے گیٹ سےخود کو باندھنے والا شخص اسپتال منتقل

برطانیہ کے شاہی محل بکنگھم پیلس کے گیٹ سےخود کو باندھنے والے  شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق بکنگھم پیلس کے گیٹ سے کل ایک شخص نے ہتھکڑی سے خود کو باندھ لیا تھا۔ 

اس حوالے سے برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کے پہنچنے پر 30 سالہ شخص نے خود کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی۔ پولیس نے ایک گھنٹہ مذاکرات کے بعد مذکورہ شخص کو سرنڈر کرنے پر آمادہ کر لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص کو خود اپنے عمل سے معمولی چوٹیں لگنے پر اسپتال لے جایا گیا۔ 

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کی شناخت یا اس کے اقدام کی وجوہات تاحال ظاہر نہیں کی گئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بکنگھم پیلس میں تزئین و آرائش کے باعث شاہی خاندان کا کوئی فرد وہاں موجود نہیں تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.